ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / 9 ماہ کے سب سے نچلے سطح پر روپیہ، 2019 میں پہلی بار ہوا 72 سے تجاوز

9 ماہ کے سب سے نچلے سطح پر روپیہ، 2019 میں پہلی بار ہوا 72 سے تجاوز

Fri, 23 Aug 2019 22:37:33    S.O. News Service

نئی دہلی،23/اگست (ایس ا و نیوز/آئی این ایس انڈیا) گھریلو اسٹاک مارکیٹس میں کمی اور غیر ملکی پورٹ فولیو سرمایہ کاروں (ایف پی آئی) کی جاری نکاسی کی وجہ سے جمعہ کو ابتدائی کاروبار میں روپیہ گر کر 72 روپے فی ڈالر کی سطح سے نیچے آ گیا۔ابتدائی کاروبار میں روپیہ 22 پیسے گر کر نو ماہ کے نچلے سطح72.03 روپے فی ڈالر پر رہا۔جمعرات کو روپیہ 71.81 روپے فی ڈالر پر بند ہوا تھا۔کاروباریوں نے کہا کہ غیر ملکی منڈیوں میں ڈالر میں تیزی اور ایف پی آئی کی نکاسی کا روپے پر دباؤ رہا۔ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق ایف پی آئی نے جمعرات کو مقامی مارکیٹ سے تقریباً900 کروڑ روپے کی نکاسی کی۔ مارکیٹ کے تجزیہ کاروں کی مانیں تو موجودہ ملکی اور عالمی حالات کو دیکھتے ہوئے روپے میں اور کمزوری بڑھنے کا امکان ہے۔اس سال کے آغاز میں گھریلو ایکوئٹی اور ڈیبٹ مارکیٹ میں ڈالرکی آمد بڑھنے کی وجہ سے روپے میں زبردست مضبوطی رہی لیکن اب کے برعکس صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔اس کے علاوہ خام تیل کی قیمت میں نرمی رہنے سے بھی روپے کو سپورٹ ملا کیونکہ تیل کی قیمت بڑھنے سے درآمد کے لئے زیادہ ڈالر کی ضرورت ہوتی ہے۔


Share: